Friday, May 10, 2024

تاج حیدر کے گھر چوتھی بار چوری کی واردات

تاج حیدر کے گھر چوتھی بار چوری کی واردات
October 10, 2019
کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر  کے گھر چوری کی انوکھی واردات ، تین ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ چوروں نے گھر کے تالے توڑے  اور یہ تیسری واردات ہے جو مہینے کی 9 تاریخ کو کی گئی ۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء تاج حیدر  کے گھر پُراسرار وارداتیں رونماہو رہی ہیں ، تین ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ چوری کی واردات  ہوئی ، گزشتہ روز چور تالے توڑ کر ایک مرتبہ پھر گھر میں گھسے ، دراز ٹٹولے، کپڑے نکال کر کمرے میں پھیلادیے ۔ تلاشی کے بعد کوئی قیمتی چیز ہاتھ نہ لگی تو چور خالی ہاتھ چلتے بنے  ، جیالے رہنماء تاج حیدر کا کہنا ہے گزشتہ 2 وارداتیں بھی مہینے کی 9 تاریخ کو کی گئیں  ، گزشتہ رات پارٹی اجلاس کے بعد گھر واپس آئے تو واقعے کی اطلاع پولیس کو دی ۔ گزری پولیس نے تاج حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔