Sunday, September 8, 2024

تاثر دیا جا رہا ہے کرپشن اور بدامنی صرف سندھ میں ہے: قائم علی شاہ

تاثر دیا جا رہا ہے کرپشن اور بدامنی صرف سندھ میں ہے: قائم علی شاہ
March 12, 2016
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ دو ماہ تک جتنا کام ہوسکتا ہے کرا کر دیں گے۔ اس کے بعد بجٹ میں جو تخمینہ ملے گا اس کے حساب سے کام کریں گے۔ تاثر قائم کیا جارہا ہے کہ صرف صوبہ سندھ میں ہی کرپشن ہے۔ دوسرا تاثر ہے کہ ملک میں بدامنی صرف سندھ اور کراچی میں ہے۔ انہوں نے کہا اگرچہ مردم شماری میں تاخیر ہو گئی ہے تاہم ضرور اس کا انعقاد ضرور کرائیں گے۔ انہوں نے کہا اینٹی کرپشن صوبے کا مسئلہ ہے اور یہاں ادارہ بھی ہے۔ نجانے کیا بات ہے کہ وفاق سندھ پر غصہ اور ناراض ہے۔ اگر کسی محکمے کی فائلیں چاہئیں تھیں تو کمشنر کو کہہ دیتے۔ ایف آئی اے والے آئے اور ٹرک بھر کے ہماری ساری فائلیں لے گئے۔ مجھے اس بات پر غصہ آیا اور کہا کہ فائلیں واپس کردو نہیں تو کیس کراوں گا۔ قائم علی شاہ نے کہا کوئی افسر یہاں آئے گا تو سندھ حکومت کی اجازت لینا ہوگی۔ انھوں نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں تین ماہ میں فائلز واپس کرنے کا کہا گیا نہیں کی گئیں۔ ہم قانون کے مطابق خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ دوسروں کو بھی کہیں گے کہ قانون کے مطابق خدمت کریں۔ ڈاکٹر عاصم کی تحقیقات پر ہم نے کبھی انھیں کسی کو چالان کرنے سے نہیں روکا۔