Saturday, April 20, 2024

تائیوان میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول، کشتی رانی کے دلچسپ مقابلے، تین روزہ مقابلوں میں دو سو پچاس ٹیمیں، چھے ہزار کشتی ران شریک

تائیوان میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول، کشتی رانی کے دلچسپ مقابلے، تین روزہ مقابلوں میں دو سو پچاس ٹیمیں، چھے ہزار کشتی ران شریک
June 20, 2015
تائیوان (ویب ڈیسک) تائیوان میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کو منانے کے لیے کشتی رانی کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ تائی پی کے ڈاجیا دریا میں ڈریگن سے مشابہہ کشتیوں پر سوار اڑھائی سو ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا۔ کشتیوں کے چپوئوں کو چلانے کے لیے چھے ہزار افراد ان میں سوار تھے۔ مقابلے کی دلچسپ بات یہ تھی کہ ایک سو ساٹھ افراد ایسے تھے جن کی کینسر سرجری ہو چکی تھی لیکن انہوں نے پرجوش انداز میں مقابلے میں حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے مہلک امراض سے لڑا جا سکتا ہے۔ کشتی رانی کے یہ روایتی مقابلے تین روز تک جاری رہیں گے اور پہلے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ساڑھے سولہ ہزار امریکی ڈالرز انعام میں دئیے جائیں گے۔