Friday, May 17, 2024

تائیوان میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ ، چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 8 ہلاک

تائیوان میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ ، چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 8 ہلاک
January 2, 2020
تائی پے( 92 نیوز) تائیوان میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثے میں چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ہیلی کاپٹر نئے سال کی سرگرمیوں کے سلسلے میں تائی پے سے شمال مشرقی شہر ایلان کی جانب پرواز کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ معجزاتی طور پہاڑوں میں تباہ ہونے والے اس ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 5افراد زندہ بچنے میں کامیاب ہو گئے۔ تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق یو ایچ 60ایم بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نے تائی پے کے سونگ شین فضائی اڈے سے 7 بجکر 50منٹ پر پرواز کی جس میں 13افراد سوار تھے تاہم پرواز کے 10منٹ بعد ہی وہ ریڈار سے غائب ہو گیا اور جنگلات سے بھرے پہاڑی علاقوں میں گر گیا۔