Friday, April 26, 2024

تائیوان میں سالانہ لالٹین فیسٹیول سج گیا، ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع

تائیوان میں سالانہ لالٹین فیسٹیول سج گیا، ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع
March 5, 2015
تائیوان (ویب ڈیسک) تائیوان میں سالانہ روایتی لالٹین فیسٹیول سج گیا۔ رنگ برنگی روشنیوں کا نظارہ کرنے مقامی لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ ہر سال چینی قمری سال کے آغاز پر تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں لالٹین فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مقامی آبادی کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں سیاح اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔ فیسٹیول میں لالٹین کی روشنیوں سے فن کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ روشنیوں سے روبوٹ، ٹرانسفارمر، ہاتھی اور زرافے کی مشابہت کے دلکش ماڈل بنائے گئے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اس سال گوگو گولڈن گوٹ سب سے زیادہ لوگوں کی توجہ کا باعث بنی جس کی اونچائی ساڑھے بارہ میٹر تھی۔ لالٹین فیسٹیول چین کے قمری سال کے پہلے ماہ کے پندرہویں دن ہوتا ہے۔ یہ شو آٹھ مارچ تک جاری رہے گا۔