Saturday, April 20, 2024

 تائیوان اور چین کےساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ،موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری

 تائیوان اور چین کےساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ،موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری
July 11, 2015
نیوتائی پے(ویب ڈیسک)تائیوان اور چین کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان،اور موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ طوفانی بارش اور تیز ہواوٴں سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق تائیوان اور چین میں اسکول بند کر دیے گئے،تائیوان سمندری طوفان اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، تائیوان کے دارالحکومت تائی پے،نیو تائی پے،کیلونگ میں شدید بارشوں اورتیزہواوٴں کے باعث تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں، جبکہ اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب مشرقی چین کے صوبے زوشان،شنگھائی،زیانگ زنگ،ننگابو،ژیانگ شان کاو نٹی ،ژیانگشو،فوجیان میں شدید بارشوں کے باعث مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے،چینی میٹرولوجسٹ کے مطابق آج بھی مشرقی چین میں بارشوں کا امکان ہے،امدادی ٹیموں کے ارکان کشتیوں میں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کررہےہیں ۔