Friday, April 19, 2024

تئیس مارچ کی پریڈ کےحوالےسےفل ڈریس ریہرسل  

تئیس مارچ کی پریڈ کےحوالےسےفل ڈریس ریہرسل   
March 21, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)تیئس مارچ کی پریڈ کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسل میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے شرکت کی۔ فل ڈریس ریہرسل شکرپڑیاں کےقریب پریڈ ایونیومیں جاری ہے،جس کی کمان بریگیڈر خرم سرفراز کر رہے ہیں ۔ ریہرسل میں پہلی بار پاک فوج کی خواتین پر مشتمل دستہ بھی حصہ لے رہا ہے جبکہ ایس ایس جی کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عابد رفیق دس ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کا مظاہرہ کریں گے۔ ریہرسل میں پاک فوج کی ایوی ایشن ڈویژن کے کوبرا، ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹرز بھی فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے چارچار لڑاکا طیاروں پرمشتمل چارفارمیشنزفل ڈریس ریہرسل میں شریک ہیں۔ ملکی تاریخ میں یہ پہلی بارہوگا کہ مقامی سطح پرتیار کئے جانے والے جے ایف تھنڈر طیارے یوم پاکستان کی پریڈ میں شامل ہونگے۔ پریڈ میں پہلی بار ایف سی کے دستے بھی حصہ لےرہےہیں۔