Wednesday, April 24, 2024

تئیس اپریل کو مقابلہ نہیں مقابلی ہو گی، کارکن متحد رہیں: قائم ایم کیو ایم الطاف حسین

تئیس اپریل کو مقابلہ نہیں مقابلی ہو گی، کارکن متحد رہیں: قائم ایم کیو ایم الطاف حسین
April 16, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ تئیس اپریل کو مقابلہ نہیں مقابلی ہو گی۔ کارکن متحد ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ 23اپریل کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ کارکن خود کو متحد اور این اے 246 میں ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل رکھیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ 23اپریل کو مقابلہ نہیں مقابلی ہو گی۔ متحدہ  کے قائد نے تحریک کے جوان لڑکوں اور لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر فعال ہونے کی بھی ہدایت کی۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔ انہوں نے کارکنوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا آپ متحد رہیں گے تو کوئی بھی آپ کو شکست نہیں دے سکے گا۔