Friday, April 19, 2024

تئیس اپریل کو ثابت ہو جائے گا کہ ایم کیو ایم ہی صحیح معنوں میں عوامی جماعت ہے: فاروق ستار

تئیس اپریل کو ثابت ہو جائے گا کہ ایم کیو ایم ہی صحیح معنوں میں عوامی جماعت ہے: فاروق ستار
April 22, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ این اے  دو سو چھیالیس متحدہ کیلئے چیلنج ہے لیکن کانٹے کا مقابلہ درپیش نہیں۔ ناینٹی ٹو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن فاروق ستار نے کہا کہ تئیس اپریل کو ایک نئی ایم کیو ایم معرض وجود میں آئے گی۔ این اے دو سو چھالیس کی انتخابی مہم کے دوران کارکنوں کے جذبات عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا  یہ وہی جذبہ ہے جو انیس سو اٹھاسی میں  ایم کیو ایم کی تاسیس کے موقع پر تھا۔ تئیس اپریل کو  ثابت ہو جائے گا کہ ایم کیو ایم ہی صحیح معنوں میں عوامی اور مڈل کلاس طبقے کی جماعت ہے ۔