Thursday, April 25, 2024

بےوفائی میں نے نہیں نوازشریف نے کی ، چودھری نثار

بےوفائی میں نے نہیں   نوازشریف نے کی ، چودھری نثار
June 30, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما اور سینئر سیاستدان چودھری نثار نے کہا ہے کہ میں نے نہیں نواز شریف نے  بے وفائی کی ۔ راولپنڈی کے علاقے چکری میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ ٹکٹ لینے کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کو اہمیت دی، سیاست میں آکر فیکٹری یا مل نہیں لگائی ، فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی  ۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ تھوک کر دوبارہ نہیں چاٹتا،34 سال کی سیاسی زندگی میں علاقے کے لوگوں کو ترقی دی  ،   انسانوں کیلئے کچی سڑکیں نہیں تھیں ، آج گدھوں کیلئے بھی پکی سڑکیں ہیں ۔