Friday, April 19, 2024

بےنظیرقتل کیس،سابق سیکرٹری داخلہ پر جرح مکمل

بےنظیرقتل کیس،سابق سیکرٹری داخلہ پر جرح مکمل
March 30, 2015
راولپنڈی(ویب ڈیسک)بےنظیرقتل کیس میں سابق سیکریٹری داخلہ کمال شاہ کےبیان پرجرح مکمل کرلی گئی۔ کمال شاہ کا کہنا ہے کہ بےنظیرکووی وی آئی پی سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت نہیں دی گئی تھی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کےجج اسماعیل پرویزجوئیہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بےنظیرقتل کیس کی سماعت کی۔ سابق سیکریٹری داخلہ کمال شاہ کےبیان پرجرح مکمل کرلی گئی اورسابق سیکریٹری داخلہ نے اپنے سابقہ بیان کی تائید کردی۔ کمال شاہ کا کہنا تھا کہ بےنظیربھٹونے سیکورٹی کےلیےخط لکھا تھابےنظیرکوفول پروف سیکورٹی کےلیےچاروں صوبائی سکریٹریزاورآئی جیزکوخط لکھے۔ دوسابق وزرائے اعظم شوکت عزیزاورچودھری شجاعت کووی آئی پی سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت ملی تاہم بےنظیرکووی وی آئی پی سیکورٹی فراہم کی ہدایت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری داخلہ کی حیثیت سےوی وی آئی پی سیکورٹی دینےکا اختیارنہیں رکھتا تھا۔ بریگیڈئررجاوید چیمہ اورمجھے ہدایات ملیں کہ وقوعےسےمتعلق بغیرکسی ردوبدل کے پریس کانفرنس کرنےکا حکم دیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سابق سیکریٹری داخلہ کمال شاہ کےبیان پرجرح انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے پراسیکیوٹرنے بیان سے منحرف ہونےوالے گواہ سابق ایس ایس پی یاسین فاروق کےخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 193 کےتحت درخواست دائرکردی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ یاسین فاروق نے جان بوجھ کراپنا بیان تبدیل کیا، یاسین فاروق کےخلا ف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے بیان سےمنحرف ہونےوالےسابق ایس ایس پی یاسین فاروق کوشوکازنوٹس جاری کرتےہوئےچھ اپریل کوجواب طلب کرلیا۔