Monday, September 16, 2024

بےنظیر بھٹو قتل کیس میں اپیلوں کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

بےنظیر بھٹو قتل کیس میں اپیلوں کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
February 12, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو قتل کیس کے حوالے سے دائر تین اپیلوں کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی ۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس شاہد عباسی پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو قتل کیس میں دائر تین اپیلوں کی سماعت کی ۔
دوران سماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت عالیہ نے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی ۔ دوران سماعت ملزمان رفاقت ، حسنین گل ، عبدالرشید اور اعتزاز شاہ کی جانب سے نصیر تنولی ایڈووکیٹ نے وکالت نامے داخل کرا دیئے ۔
عدالت عالیہ میں دائر کی گئیں اپیلوں میں ایف آئی اے نے ملزمان کی سزاوں کو بڑھانے کے لئے اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ ملزمان سابق سی پی اوسعود عزیز اور سابق ایس پی راول ڈویثرن خرم شہزاد نے انسداد دہشتگردی عدالت کی سزاوں کے خلاف اپیل کر رکھی ہے اور پیپلز پارٹی نے 5 ملزمان کو بری کرنے کے خلاف اور پولیس افسران کی سزا بڑھانے کے لئے اپیل دائر کر رکھی ہے ۔