Thursday, May 9, 2024

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بے حسی ، انتقال کر جانیوالی خواتین کو بھی نہ بخشا

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بے حسی ، انتقال کر جانیوالی خواتین کو بھی نہ بخشا
February 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں جنوبی پنجاب میں ظالم افسروں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ بیواؤں اور انتقال کر جانے والی خواتین کا حصہ بھی نہیں چھوڑا۔ ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے بیوہ اور انتقال کر جانے والی سیکڑوں خواتین کے جعلی شناختی کارڈ کے ذریعے سمیں نکلوائی گئیں۔ ان خواتین کے نام پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم ہڑپ کر لی گئیں۔ سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے افراد میں ملتان، مظفر گڑھ اور بہاولپور کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد آصف اور دیگر افسروں کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔