Friday, April 19, 2024

بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے وزیراعظم نے بھی ہماری بات نہیں سنی : ایم کیو ایم

 بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے وزیراعظم نے بھی ہماری بات نہیں سنی : ایم کیو ایم
September 9, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ یہی صورتحال رہی تو مسائل کون سنے گا؟کہتے ہیں وزیراعظم نوازشریف نے بھی بات نہیں سنی  اس لئےواک آوٹ کیا ۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بے گناہ کارکنوں کو پکڑنے کا سلسلہ تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود ختم نہیں کیا گیا۔ جس پر انتہائی افسوس ہے وزیراعظم نوازشریف نے بھی بات نہیں سنی ۔اس لئے واک آؤٹ کرنا پڑا۔۔؟ خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کے رویے کو افسوس ناک قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔