Sunday, May 12, 2024

بے نظیرکی صاحبزادی بختاور کے پیا گھر سدھارنے کا وقت آگیا

بے نظیرکی صاحبزادی بختاور کے پیا گھر سدھارنے کا وقت آگیا
January 22, 2021

کراچی (92 نیوز) بے نظیر کی صاحبزادی بختاور کے پیا گھر سدھارنے کا وقت آگیا، بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی تقریب 27 جنوری کو ہوگی۔

آصف زرداری کی جانب سے 30 جنوری کو کراچی میں مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔

بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب میں اعلیٰ عسکری وسول حکام کو بھی دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔ ارکان پارلیمنٹ، حکومت و اپوزیشن کی سرکردہ سیاسی شخصیات کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ برس 27 نومبر 2020ء کو بختاور بھٹو زرداری کی بزنس ٹائیکون محمود چودھری سے نسبت طے پائی تھی۔ تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی تھی جس میں صرف خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔