Saturday, April 20, 2024

بے نظیربھٹو کی 62 ویں سالگرہ پر گڑھی خدابخش میں قرآن خوانی

بے نظیربھٹو کی 62 ویں سالگرہ پر گڑھی خدابخش میں قرآن خوانی
June 21, 2015
گڑھی خدابخش(92نیوز)سابق  وزیر اعظم بے نظیر  بھٹو کے باسٹھویں  یوم ولادت پر  گڑھی خدابخش میں  قرآن خوانی کی  تقریب ہوئی جس میں لوگوں کی بڑی  تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر  آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے  ان کی  قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اعظم بے نظیر  بھٹو  کی  باسٹھویں  سالگرہ ملک بھر میں  انتہائی  سادگی   سے  منائی  گئی۔  اس سلسلے میں گڑھی خدابخش میں  ان کی آخری  آرام گاہ پر قرآن  خوانی   ہوئی  جس میں لوگوں نے  بڑی  تعداد میں شرکت  کی ۔ پیپلز پارٹی کے  چیئرمین  بلاول  بھٹوزرداری ، سابق صدر  آصف علی زرداری اور بختاور بھٹو نے  ان  کی  قبر پر حاضری  دی اورپھول  چڑھائے اور  فاتحہ خوانی کی ۔ واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ  کے   سلسلے میں  نمازمغرب کے بعدغریبوں میں لنگر   بھی تقسیم  کیا گیا  جبکہ کارکنوں کی  جانب سے  خون  عطیہ  کرنے کی  تقریب  رمضان  المبارک کے  بعد  تمام  بڑے  شہروں میں منعقد   کی  جائے  گی ۔