Sunday, September 8, 2024

بے نظیر قتل کیس کے اہم گواہ مارک سیگل کا بیان 26اگست کو ویڈیولنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائیگا

بے نظیر قتل کیس کے اہم گواہ مارک سیگل کا بیان 26اگست کو ویڈیولنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائیگا
August 24, 2015
راولپنڈی(92نیوز)بے نظیر قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کرنے کی حتمی تاریخ طے پاگئی ۔ تفصیلات کےمطابق بیان چھبیس اگست کو کمشنر آفس راولپنڈی میں قلمبند کیا جائے گا ،جسکے لئے تمام انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔ بیان انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کی نگرانی میں ریکارڈ  کیا جائے گا   اس دوران  کیس کےپراسیکیوٹر اورملزمان کے وکلا بھی موجود ہوں گے ،، جنہیں مارک سیگل پر جرح کا موقع بھی دیا جائے گا ۔ امریکی صحافی اپنا بیان واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے قلمبند کروائیں گے۔