Friday, April 26, 2024

بے نظیر بھٹو کے قتل کا مقدمہ آخری مراحل میں ہے ، بے نظیر نے کوئی این آراو نہیں کیا  : پی پی رہنماؤں کا برسی پر خطاب

بے نظیر بھٹو کے قتل کا مقدمہ آخری مراحل میں ہے ، بے نظیر نے کوئی این آراو نہیں کیا  : پی پی رہنماؤں کا برسی پر خطاب
December 27, 2015
  گڑھی خدابخش(92نیوز) بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی پر گڑھی خدابخش میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پی پی رہنماوں کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج لگانا کوئی نہیں مذاق نہیں ، بے نظیر بھٹو کے قتل کا مقدمہ آخری مراحل میں ہے ، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بی بی نےکوئی این آراونہیں کیا تھا ۔ تفصیلات کےمطابق بے نظیر کی اٹھویں برسی پر سینیٹر اعتزاز احسن کہتے ہیں بے نظیر بھٹو کے قتل کا مقدمہ آخری مراحل میں ہے، جلد فیصلہ آئے گا ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو گرتے ہوئے کہا کہ  وفاق کا رویہ ناقابل برداشت ہے،وزیراعظم نواز شریف کو کوئی بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے،سندھ میں گورنر راج لگانا کوئی مذاق کی بات نہیں،ایسا ہوا بھی تو کوئی فکر نہیں گورنر راج لگانے سے راستہ کھل جائے گا اورایسا کرنے والوں کا بھی جلد حساب کتاب ہوگا۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے کچھ قاتل جیل میں اور کچھ ضمانتوں پر ہیں، انہوں نے کہا وزیر اعظم نواز شریف , وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ بیٹھ کر رینجرز مسئلے کا حل نکالیں۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کا مقدمہ آخری مراحل میں ہے، جلد فیصلہ آئے گا وفاق نے سندھ پر مسلح نیم فوجی دستے بھیج دیئے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  زرداری صاحب جب ملک میں تھے تو بلاول کی غیر موجودگی پر اعتراض کیا جاتا تھا،اب آصف زرداری صاحب کی غیر موجودگی کا سوال اٹھایا جارہا ہے۔ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے سندھ میں رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف آئیں اور وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں۔