Sunday, May 12, 2024

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے گریڈ 22تک کے افسران کے مستفید ہونیکا انکشاف

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے گریڈ 22تک کے افسران کے مستفید ہونیکا انکشاف
January 8, 2020
اسلا م آباد ( 92 نیوز) عجب  کرپشن کی غضب کہانی  ،  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  سے گریڈ 17 سے گریڈ 21 تک کے  اعلیٰ افسران کے بھی مستفید ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غریب بن کر رقم  وصول کرنیوالوں کی جاری کی گئی  فہرست  میں  انکشاف ہوا ہے کہ متعدد اعلیٰ سرکاری افسران اپنی بیویوں کے نام پر پیسے وصول کرتے رہے ہیں ، سب سےزیادہ سرکاری ملازمین سندھ میں نوازے گئے ۔ بلوچستان میں 741افسروں کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے کا انکشاف ہوا ۔ معاملے پر  وفاقی وزیر  فواد چودھری نے  کہا کہ کوئی شرم ہوتی  ہے،کوئی حیاہوتی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسروں کی جانب سے پیسے وصول کرنے پر فواد چودھری نے کہا کہ  غریب ترین لوگوں کے حق  پر اس بے حیائی سے ڈاکہ ڈالنے کو کیا کہا جائے۔