Thursday, May 9, 2024

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس میں فرزانہ راجہ اشتہاری قرار

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس میں فرزانہ راجہ اشتہاری قرار
June 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس میں فرزانہ راجہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر فرزانہ راجہ کو اشتہاری قرار دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات صادر کردیئے۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی کو بھی طلب کر لیا۔ آئندہ سماعت 14 جون تک ملتوی کردی گئی۔

ادھر فیصل آباد میں اراضی پر قبضے کے الزام میں نون لیگی ایم پی اے شعیب ادریس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔