Saturday, May 11, 2024

بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا، ثانیہ نشتر

بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا، ثانیہ نشتر
December 26, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نادار افراد کیلئے تیار کیا گیا، معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سرکاری ملازمین کیلئے نہیں ہے، اس پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ثانیہ نشتر کہتی ہیں کہ بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام غریبوں کیلئے بنایا گیا تھا، ان افراد کو کفالت میں شامل کرنا بہت ہی اہم قدم ہے، مستحق افراد کا حق ان تک پہنچانے کیلئے اقدامات کیے، مستحق لوگوں تک ان کا حق پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شفافیت یقینی بنائیں گے، 10 سال پہلے ایک سروے کے تحت ضرورت مندوں کا اندراج کیا گیا تھا، بی آئی ایس پی پروگرام سے 8 لاکھ 20 ہزار 165 خواتین کو نکالنے کا فیصلہ کیا،اس نظام میں اب حق دار لوگ آئیں گے۔ معاون خصوصی بولیں کہ ڈیجیٹل سروے سے مستحق افراد کی نشاندہی کی جائےگی، جو لوگ رہ جائیں جنوری کے آخر میں ضلعی سطح پر ڈیسک قائم کیے جائیں گے، ہم اس پروگرام کو لائیو بنائیں گے، 2011 سے رقوم ادا کی جارہی ہیں، 5 ہزار تک رقم دی جارہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کفالت پروگرام آرہا ہے جو احساس پروگرام کے تحت ہے، ہم بائیو میٹرک ادائیگی پر جارہے ہیں،جیسے ہی پیسہ نکلے گا ہماری اسکرین پر چیزیں آجائیں گی۔خواتین کے بچت بینک اکائونٹس کھولے جائیں گے۔ ثانیہ نے مزید کہاکہ کابینہ نے وظیفے کو افراط زر کے ساتھ منسلک کردیا ہے،ان افراد کو کفالت میں شامل کرنا بہت ہی اہم قدم ہے، لائن آف کنٹرول پر جن خواتین کے شناختی کارڈ ہیں انہیں کفالت میں شامل کیا گیا ہے، ایل او سی پر جو 16 گائوں ہیں وہاں کے مکین شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔