Sunday, September 8, 2024

بے نظیر آباد : پاسنگ آؤٹ پریڈ میں خواتین سمیت 977اہلکاروں کو اسناد مل گئیں

بے نظیر آباد : پاسنگ آؤٹ پریڈ میں خواتین سمیت 977اہلکاروں کو اسناد مل گئیں
January 16, 2016
بے نظیر آباد(92نیوز)کراچی کےشہیدبینظیربھٹوپولیس ٹریننگ سینٹررزاق آبادمیں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں خواتین سمیت نوسو ستتر اہلکاروں کو اسناد مل گئیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کےشہیدبینظیربھٹوپولیس ٹریننگ سینٹررزاق آبادمیں پاسنگ آوٹ پریڈسےخطاب میں وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کاکہناتھاکہ پراسیکیوشن کمزورہے،اسی لئےکریمنل پراسیکیوشن سروسزترمیمی بل لانےپرمجبورہوئے،لیکن فائنل اتھارٹی عدالت ہی ہے،دہشت گردی کےخاتمےکیلئےپولیس کواپنی ذمہ داری اداکرناہوگی۔ تقریب سےخطاب میں آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نےدعویٰ کیاکہ سندھ سے80 فیصد دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا ہے،کراچی آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچاکردم لیں گے۔ رزاق آبادٹریننگ سینٹرکے28ویں بیج میں 977اہلکاروں نےکامیابی سےتربیت مکمل کی،جنہوں نےدہشت گردی کےخلاف حاصل کی گئی تربیت کاعملی مظاہرہ بھی کیا، وزیراعلیٰ سندھ نےاعلیٰ کارکردگی کےحامل اہلکاروں کوانعامات اوراسناد سےبھی نوازا۔