Friday, March 29, 2024

بے نامی جائیداد  کے مالکان کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع

بے نامی جائیداد  کے مالکان کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع
August 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے مالکان کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے 23 ہزار نوٹسز جاری کر دیے ۔ فیڈرل برانچ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے  بے نامی جائیدادوں کے مالکان کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کیساتھ ہی بجلی و گیس کے کمرشل اور صنعتی میٹر والوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی ۔ ایف بی آر کی جانب سے اب تک 23 ہزار نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ بے نامی جائیدادوں اور کمرشل و صنعتی گیس ، بجلی کے میٹرز مالکان کو اپنی منی ٹریل بتانا ہوگی، انہیں  یہ بھی وضاحت دینا ہوگی کہ وہ اب تک کیوں نان فائیلرز تھے۔

بجٹ کا بنیادی مقصد ملک میں صنعت کو بڑھانا ہے ، چیئرمین ایف بی آر

ایف بی آر ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی طرز پر اعلیٰ سطح کی بے نامی انفارمیشن کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ 6 رکنی بے نامی انفارمیشن کمیٹی میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو اور ایف آئی اے سمیت ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے نمائندے بھی ہوں گے۔

ٹیکس فائلرز کی تعداد کم ہے ، چیئرمین ایف بی آر

کمیٹی بے نامی اثاثوں کی معلومات اکٹھی کرکے متعلقہ حکام کو فراہم کرے گی کمیٹی میں شامل تمام افسران گریڈ 18 اور گریڈ 19 کے ہوں گے۔