Friday, April 19, 2024

بے نامی جائیداد رکھنے والے لاہور کے 45افراد کو نوٹسز بھجوانے کا فیصلہ

بے نامی جائیداد رکھنے والے لاہور کے 45افراد کو نوٹسز بھجوانے کا فیصلہ
July 10, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ایف بی آر حکام نے لاہور میں بے نامی جائیداد  رکھنے والے 45 افراد کو نوٹسز  بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ، ایف بی آر حکام کے مطابق جن افراد کو نوٹسزز بھجوائے جارہےہیں  انکے نام افشاں  نہیں کیے جائیں گے۔ لاہور میں 45 افراد کو نوٹسز بھجوانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، حکام کے مطابق یہ افراد قیمتی گھر،پراپرٹیز اور لگژری گاڑیاں بھی رکھتے ہیں ، ایف بی آر کےمطابق یہ افراد کئی کئی مرتبہ بیرون ملک کا سفربھی کرتےہیں۔ حکام نے بتایا ایف بی آر نے ان افراد کا ملک میں رہن سہن شاپنگ کا ڈیٹا  بھی حاصل کرلیا ہے،ان بے نامی جایئداد کے مالکان کومرحلہ وار نوٹسز بھجوائیں جائیں گے اور انہیں دفاع کا پورا موقع دیا جائے گا۔