Thursday, May 2, 2024

بے موسمی سبزیوں کی کاشت اب ممکن ہو گئی ‏

بے موسمی سبزیوں کی کاشت اب ممکن ہو گئی ‏
May 7, 2019
فیصل آباد (92 نیوز)زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے بے موسمی  سبزیاں کاشت کر ڈالیں۔ اگر سردیوں کی سبزی گرمی اور موسم گرما کی سبزی سردیوں میں کھانے کو جی للچائے تو پریشان نہ ہوں، اب سارا سال ہی بے موسمی سبزیاں آپکو وافر مقدار میں میسر ہونگیں زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے  واٹر مینیجمنٹ ریسرچ سینٹر کے تعاون سے ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی کے ذریعے بے موسم سبزیاں کاشت کر دیکھائیں، وہ بھی کم پانی اور کم لاگت میں جبکہ پیداوار بھی 20  فیصد زیادہ ہے ۔

 سارا سال ٹماٹر پیدا کرنیوالا بیج تیار

ہائیڈروپونک گرین ہاؤس میں ٹماٹر، کھیرے، شملہ مرچ، سبز مرچوں کا کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے، ان سبزیوں کی کاشت بھی انوکھی ہے یعنی سبزیوں کی جڑ زمین میں نہیں بلکہ پائپ لائن میں رکھی جاتی ہے۔ پائپ لائن کے پانی سے اس فصل کی افزائش ہوتی ہے، زمیندار بھی اس طریقہ کلاشت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بیماری اور کیڑوں سے پاک اس گرین ہاؤس کو مناسب درجہ حرارت پر رکھنے کے لیے کولنگ کا مناسب بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ جدید ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی سے کاشت کی جانے والی سبزیاں برآمد کی جائیں تو ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔