Wednesday, April 24, 2024

بے موسمی بارشوں نے بھارت میں آم کی فصل کو تباہ کردیا

بے موسمی بارشوں نے بھارت میں آم کی فصل کو تباہ کردیا
May 2, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بے موسمی بارشوں نے بھارت میں آم کی پیداوار کی کمرتوڑدی،بھارت کانام آم برآمد کرنے والے ملکوں میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کو آم کی پیداوار کےلیے خاص مقام حاصل ہے،یہاں سے بھارت  کا تئیس فیصد آم  پیدا ہوتا ہے،مگر بے موسمی بارشوں نے جہاں کسانوں کی کمر توڑ دی ہے،وہاں بھارت کی برآمدات کو بھی بڑا دھچکہ لگا ہے۔ بھارت انگلینڈ ،امریکہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کو بڑی مقدار میں آم برآمد کرتا ہے،مگر کسانوں کاکہناہے بے موسمی بارشوں نے نا صرف برآمدات کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ مقامی لوگوں کیلئے بھی آم ناکافی ہے۔