Thursday, April 25, 2024

بے رحم زلزلہ تباہی و بربادی بپا کر کے چلا گیا‘ 283 افراد جاں بحق‘ 1200 سے زائد زخمی

بے رحم زلزلہ تباہی و بربادی بپا کر کے چلا گیا‘ 283 افراد جاں بحق‘ 1200 سے زائد زخمی
October 27, 2015
لاہور (92نیوز) دس سال بعد اکتوبر میں آٹھ اعشاریہ ایک کی شدت سے آنے والے زلزلے نے کراچی سے خیبر تک ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ دو سو تراسی افراد جان سے گئے، بارہ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کل دوپہر دوپہردوبج کرنومنٹ پر پوراپاکستان لرز اٹھا۔ ملک کے طول و عرض میں درودیوار ہل گئے اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے خیبر سے کراچی تک محسوس کئے گئے جن کی شدت آٹھ اعشاریہ ایک رہی۔ شدت کے لحاظ سے یہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین زلزلہ تھا۔ زلزلے سے چھوٹے بڑے مکان کیا بڑی بڑی عمارتیں اورپہاڑ بھی لرز اٹھے۔ زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ سے زائد وقت تک محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی ایک سوترانوے کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش میں تھا۔