Monday, May 13, 2024

بے حسی کی انتہا !!! ہسپتال میں داخلہ نہ ملنے پر خاتون نے گراﺅنڈ میں بچی کو جنم دیدیا

بے حسی کی انتہا !!! ہسپتال میں داخلہ نہ ملنے پر خاتون نے گراﺅنڈ میں بچی کو جنم دیدیا
November 3, 2015
لاہور (92نیوز) خادم اعلیٰ کے شہر میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی‘ حاملہ خاتون آوٹ ڈور اور ایمرجنسی کے چکر لگاتی رہی۔ داخلہ پھر بھی نہ ملا‘ مریضہ نے ہسپتال کے گراونڈ میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں حاملہ خاتون داخلہ نہ ملنے پر خوار ہو گئی اور ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے گراونڈ میں ہی بچی کو جنم دیدیا۔ شرقپور شریف سے آئی حاملہ خاتون ریشماں کو طبیعت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور سے لاہور ریفر کیا گیا تھا۔ خاتون اپنے شوہر غلام مرتضیٰ کے ساتھ لیڈی ولنگڈن ہسپتال پہنچی تاہم ہسپتال میں بیڈخالی نہ ہونے پر اسے داخل نہ کیاگیا۔ حاملہ خاتون اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دو گھنٹے تک خوار ہوتی رہی۔ ریشماں مایوس ہوکر باہر نکلی تو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اس نے ا یمرجنسی کے سامنے گراونڈ میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ پانی سر سے گزرا تو انتظامیہ بھی حرکت میں آئی اور ریشماں بی بی کو لیبر روم میں شفٹ کر دیا۔