Friday, April 26, 2024

بے جا چالانوں پر عوامی رکشہ یونین نے میٹرو ٹریک بند کردیا

بے جا چالانوں پر عوامی رکشہ یونین نے میٹرو ٹریک بند کردیا
October 24, 2018
لاہور( 92 نیوز )بےجاچالان کئے جانے کے خلاف عوامی رکشہ یونین نے احتجاج کرتے ہوئے کلمہ چوک پرمیٹروٹریک بند کردیا،مطالبات نہ مانے جانے پر بندرماسک پہن کراحتجاج کی دھمکی بھی دے دی۔ مظاہرین نے سینکڑوں رکشے کلمہ چوک پر کھڑے کر دئیے جس کے باعث فیروزپورروڈ پربھی ٹریفک کادباؤبڑھ گیا ، احتجاجی رکشہ ڈرائیورز نے  عوامی رکشہ یونین کے  چیئرمین  مجیدغوری کو کندھوں پراٹھاکرمارچ بھی کیا۔ عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری کاکہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کے رویئے کے پیچھے سی ٹی او کی سوچ ہے ، جب تک ان  کارویہ بہترنہیں ہوتا،ہماری آوازبھی کم نہیں ہوگی۔ انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد رکشہ ڈرائیوروں نے میٹروٹریک توکھول دیالیکن ساتھ ہی ڈیڈلائن بھی دے گئے کہ چوبیس گھنٹے میں ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو سی ٹی او آفس کے باہر بندرکے ماسک پہنچ کراحتجاج کریں گے۔