Thursday, March 28, 2024

بے اختیار ہیں مگر پیچھے نہیں ہٹیں گے: فاروق ستار

بے اختیار ہیں مگر پیچھے نہیں ہٹیں گے: فاروق ستار
January 8, 2017

کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم بے اختیار ہیں مگر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کراچی کو ایشیا کا صاف ستھرا اور پرامن شہر بنائیں گے۔ دیرپا امن قائم کریں گے جس میں عوام کی شمولیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کراچی میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے اب ٹریکر استعمال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی آمد کے پیش نظر صفائی ستھرائی زور و شور سے کی گئی لیکن وہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کے بعد تقریب میں پہنچے۔ حالات دیکھتے ہوئے آتے ہی میڈیا سے معذرت کی۔

انہوں نے دعوی کیا پندرہ مارچ سے پہلے مخصوص یوسیز کو مثالی یوسیز بنا کر دم لیں گے۔ فاروق ستار نے کراچی کے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے ٹریکر لگانے کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے کہا کم وسائل اور اختیارات کے باوجود کراچی کو ایشیا کا مثالی شہر بنایا جائے گا۔  انہوں نے کہا کچرے کی صفائی جتنا ضروری ہے اسے شہر سے باہر منتقل کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔