Thursday, April 25, 2024

بیہودہ بیان مودی کے ناز ی ازم کا ناقابل تردید ثبوت ہے ، فردوس عاشق اعوان ‏

بیہودہ بیان مودی کے ناز ی ازم کا ناقابل تردید ثبوت ہے ، فردوس عاشق اعوان ‏
November 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائےا طلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سابق بھارتی جنرل ایس پی سنہا کے  کشمیری خواتین سے متعلق بیہودہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  بیہودی بیان مودی کے نازی ازم کاناقابل تردید ثبوت ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں ،ایسے بیانات قاتل اورغاصب مودی حکومت کے ان دعوؤں کی کھلی تردیدہیں کہ کشمیر میں زندگی معمول پرآگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلام پیش کرتےہیں اپنی کشمیری ماؤں اوربہنوں کوجنہوں نے جرات، شجاعت اوربہادری سے بھارتی جبر و ظلم کا مقابلہ کیا ،جدوجہدآزادی میں ان کی قربانیاں اورخدمات تاریخ کاناقابل فراموش باب ہیں۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ کوئی بھی ریپ کو بطورجنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت نہیں کرسکتا، بھارتی جنرل نے ٹی وی پر بیٹھ کر ڈھٹائی اور بے حیائی سے بات کی،ایس پی سنہا نے ثابت کردیا کہ وہ نیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے۔ حریت رہنما مشعال ملک کا بھی سابق بھارتی جنرل کے بیان پر سخت ردعمل  دیا ، کہا کہ آر ایس ایس اور ہندوتوا فسطائی سوچ بے نقاب ہونے لگی ہے،  بھارتی فوجی افسر نے مودی کی گندی ذہنیت  آشکار کی، مودی سرکار اور حواری جانور کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔