Thursday, September 19, 2024

بیگناہ پاکستانی انجینئر محمد عرفان بھارتی جیل میں مدد کا منتظر

بیگناہ پاکستانی انجینئر محمد عرفان بھارتی جیل میں مدد کا منتظر
March 6, 2016
لاہور (92نیوز) دو ہزار سات میں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں زخمی ہونے والا عرفان اسپتال سے امرتسر جیل پہنچ گیا۔ آٹھ سال سے رہائی نہ مل سکی۔ محمد عرفان کی ماں بیٹے کا انتظار کرتے دنیا سے رخصت ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں زخمی ہونے والے لاپتہ پاکستانی انجینئر محمد عرفان کی بھارتی جیل میں قید کا انکشاف ہوا ہے۔ آٹھ سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا‘ محمد عرفان کو بھارت کی جیل سے رہائی نہ مل سکی۔ ماں بھی بیٹے کے انتظار میں دنیاسے چل بسی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محمدعرفان کی امرتسرجیل سے جلدرہائی ہوگی۔ کمپیوٹرانجینئر محمد عرفان دوہزار سات میں بھارت گئے۔ سمجھوتہ ایکسپرس دھماکے میں انجینئر محمد عرفان بھی شدید زخمی ہوئے اور انھیں بھارت کے ہی ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا اور پھر بعد میں گرفتار کرکے امرتسرجیل میں قید کر لیا گیا۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے محمد عرفان کی فیملی نے بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج سے مدد کی اپیل کر دی۔ بے گناہ محمد عرفان معجزے کا منتظر ہے۔ کیا بھارت محبت کا جواب محبت میں دے گا جیسے گیتا کو پاکستان سے باعزت بھارت روانہ کیا گیا۔ محمد عرفان بھی اپنے دیس پاکستان آپائے گا۔