Sunday, September 8, 2024

بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
September 16, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے حلقہ این اے 120 کے امیدوار فیصل میرنے کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو  سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے سے متعلق درخواست کی ۔انہوں نے موقف اختیار کیا تھا  کہ کلثوم نواز اپنے درست مالی گوشوارے فراہم کرنے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ اپنے زیراستعمال اثاثے بتانے میں ناکام رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز نے بدنیتی اور جان بوجھ کر اپنے اثاثے چھپائے اور اقامہ بھی ظاہر نہیں کیا جس بنا  پر وہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کی اہل نہیں۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کا 13 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔ سوموار کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔واضح رہے کل 17 ستمبرہ کو این 120 میں ضمنی انتخاب ہونا ہے۔