Monday, May 6, 2024

بیگم کلثوم نواز نے 28 روز بعدآنکھیں کھول لیں ، مریم نواز

بیگم کلثوم نواز نے 28 روز بعدآنکھیں کھول لیں ، مریم نواز
July 12, 2018
لندن ( 92 نیوز) لندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے 28 روز بعد آنکھیں کھول لیں ۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ امی نے چند سیکنڈ کیلئے آنکھیں کھولیں ، وہ ابھی تک ہوش میں نہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں ۔ حسین نواز نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آئی ہے ،  آج میری والدہ نے آنکھیں کھولی ہیں،میری والدہ کو دعاؤں کی ضرورت ہے۔ حسین نواز کا مزید کہنا تھا کہ کافی دنوں سے وینٹی لیٹرکوکم اور دواؤں میں تبدیلی کی جا رہی تھی جن کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں ۔