Tuesday, May 21, 2024

بیگم نصرت بھٹو کی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے

بیگم نصرت بھٹو کی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے
October 23, 2019
کراچی(ویب ڈیسک ) بیگم نصرت بھٹوکی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان  ملک بھرمیں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں ۔   بیگم نصرت بھٹو کی تاریخی قربانیوں اور سیاسی جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے ۔ دریں اثناچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے اپنی نانی بیگم نصرت بھٹوکوان کی آٹھویں برسی پرشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مادرِ جمہوریت کی پاکستان کیلئے خدمات وقربانیاں بے مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  بیگم نصرت بھٹوایک باوقار،حوصلہ مندودلیرخاتون تھیں،جنہوں نے اپنے عظیم شوہرکاہردکھ سکھ میں ساتھ دیااوران کی شہادت کے بعدفکرِبھٹوکوآگے بڑھایا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  مادرِجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کوخراج عقیدت پیش کرنے کااحسن طریقہ یہ ہے کہ ذوالفقاربھٹوکے نظریے اورشہیدبینظیر بھٹوکے فلسفے پرسختی سے کاربندرہیں۔