Friday, May 17, 2024

بیگم موت و حیات کی کشمکش میں،طبیعت کی بہتری پر واپسی کا فیصلہ کروں گا،نوازشریف

بیگم موت و حیات کی کشمکش میں،طبیعت کی بہتری پر واپسی کا فیصلہ کروں گا،نوازشریف
June 23, 2018
لندن ( 92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ  میں پاکستان سے آیا ہوں اور پاکستان ہی واپس جاؤں گا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  میری بیگم اس وقت موت و حیات کی کشمکش میں ہیں ، اگلے چند روزمیں  ان کی طبعیت بہتر ہوگی تو  پاکستان جانے کا فیصلہ کروں گا۔ ہارلے کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کیا ان حالات میں جب کلثوم وینٹی لیٹر پر ہیں میں پاکستان جانے کا سوچ سکتا ہوں ، سیاسی باتیں یہاں پراچھی نہیں لگتی ، پاکستان واپس جا کر سیاست کروں گا، آپ کی دعاؤں کا بہت بہت شکریہ،  دعائیں کرنے پر پوری قوم کا احسان مند ہوں ، لندن  4 دن قیام کا ارادہ تھا  مگر جب سے آیا ہوں بیگم کلثوم سے بات نہیں ہو سکی ۔ پاکستان واپسی سے قبل خواجہ آصف نے بھی ہارلے کلینک کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سنبھلنے تک نواز شریف لندن میں قیام کرسکتے ہیں۔ نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نیب عدالت سے مزید استثنیٰ نہ ملا تو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔