Sunday, May 19, 2024

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ 28 نومبر کو ادا کی جائے گی

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ 28 نومبر کو ادا کی جائے گی
November 25, 2020

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے شریف میڈیکل سٹی میں ظہر کی نماز کے بعد نماز جنازہ اور جاتی امراء میں تدفین ہو گی۔ اتوار 29 نومبر کو قل خوانی ہوگی جس میں صرف شریف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے۔

لیگی رہنما عطاء تارڑ نے بتایا نواز شریف کی ہمشیرہ اور بہنوئی بیگم شمیم اختر کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جمعہ کو پیرول پر رہائی ملنے کا امکان ہے۔ نون لیگ نے ماڈل ٹاؤن اور رائیونڈ کے بعد ایئر پورٹ جانے کی رسائی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی میت ہفتہ کو 6 بج کر 55 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ ادھر نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر جاتی عمرہ میں تعزیت کیلئے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔