Sunday, September 8, 2024

بیڈمنٹن کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری !!!! پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے دونوں دھڑوں نے صلح کر لی

بیڈمنٹن کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری !!!! پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے دونوں دھڑوں نے صلح کر لی
August 6, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے دو دھڑوں کی لڑائی کے باعث ہونہار کھلاڑی تین سال تک قومی اور بین الاقوامی مقابلوں سے محروم رہے لیکن اب دونوں دھڑوں کی صلح ہونے پر انہیں یقین ہے کہ نہ صرف بیڈمنٹن کورٹس کی رونقیں بحال ہوں گی بلکہ سیف گیمز کی تیاری بھی بہتر ہو سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق کسی دور میں چڑی چھکا کہلانے والا بین الاقوامی کھیل بیڈمنٹن پاکستان میں تین سال تک فیڈریشن پر حکمرانی کی لڑائی کی بھینٹ چڑھا رہا۔ بےشمار کھلاڑیوں پر قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے دروازے بند رہے لیکن اب کھلاڑیوں نے صلح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک شگون قرار دیا۔ پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن کے صدر جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے بھی مثبت پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیف گیمز میں اچھی تیاری کے ساتھ جانے کا موقع ملے گا۔ پاکستان میں بیڈمنٹن کے موجود ٹیلنٹ کو سائنسی بنیادوں پر بہتر کرنے کے لیے فیڈریشن کے ساتھ حکومت بھی توجہ دے تو بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہوگا۔