Monday, May 13, 2024

بیڈ بوائز کا امریکی سینما گھروں میں کھڑکی توڑ بزنس جاری

بیڈ بوائز کا امریکی سینما گھروں میں کھڑکی توڑ بزنس جاری
February 3, 2020
 لاس انجلس (92 نیوز) بیڈ بوائز کا امریکی سینما گھروں میں کھڑکی توڑ بزنس جاری ہے۔ وِل اسمتھ کی فلم کا گزشتہ ہفتے باکس آفس پر راج رہا۔ اداکار ول اسمتھ کی ایکشن اور مزاح سے بھرپور فلم ’’بیڈ بوائز فار لائف‘‘ نے  تیسرے ہفتے مزید 1 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کما کر امریکن باکس آفس پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ فلم کی مجموعی کمائی 14 کروڑ 81 لاکھ ڈالر ہو گئی۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران دو برطانوی بھائیوں اور جرمن فوجیوں کے درمیان معرکے پر بنی فلم 1917 کا سحر چھ ہفتے گزرنے کے باوجود ٹوٹا نہیں۔ فلم نے گزشتہ ہفتے مزید 90 لاکھ ڈالر سے زائد کمائے۔ ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سیم مینڈس کی فلم کی مجموعی کمائی 11 کروڑ 90 لاکھ  ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کی اداکاری سے سجی کامیڈی فلم ڈولٹل نے گزشتہ ہفتے  70 لاکھ ڈالر  سے زائد کا بزنس کر لیا جس سے تین ہفتوں کے دوران فلم کا مجموعی بزنس  ساڑھے پانچ کروڑ ڈالرسے زائد ہو گیا ہے۔