Wednesday, May 8, 2024

بیٹے کی حوالگی کیلئے حمیرا ارشد کی آئی جی پنجاب  کو درخواست

بیٹے کی حوالگی کیلئے حمیرا ارشد کی آئی جی پنجاب  کو درخواست
August 31, 2016
لاہور(92نیوز)گلوکارہ حمیرا ارشد کی ممتا پھر جاگ گئی شوہر احمد بٹ کیخلاف آئی جی پنجاب کو درخواست دیدی کہتی ہیں کہ خدشہ ہے کہ احمد بٹ ان کے چھ سالہ بیٹے کو بیرون ملک لے جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق حمیرا ارشد نے آئی جی پنجاب کو شوہر احمد بٹ کیخلاف دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ  خدشہ ہے کہ شوہر ان کے بیٹے کو بیرون ملک منتقل کر دے گا۔  گلوکارہ کا کہنا ہے کہ احمد بٹ نے بیٹے علی کو میرے حوالے کرنے کا وعدہ کیا تھالیکن اب وہ ایسا نہیں کررہے ۔ واضح رہے کہ ماڈل احمد بٹ نے منگل کے روز حمیرا ارشد کو ایک طلاق دیدی تھی تاہم بقیہ دو طلاقیں ابھی باقی ہیں احمد بٹ نے اپنے بیانات میں بیٹے علی کے حوالے سے حمیرا سے معاملات طے کرنے کا دعوی بھی کیا تھا۔