Thursday, March 28, 2024

بیٹے نے جگر عطیہ کر کے زندگی ماں پر قربان کر دی

بیٹے نے جگر عطیہ کر کے زندگی ماں پر قربان کر دی
December 9, 2015

فیصل آباد (92نیوز) میں زندگی ماں کے نام کرتا ہوں‘ میں خود کو ماں پر نثار کرتا ہوں۔ بیٹے نے ماں کی ممتا کا حق ادا کردیا۔ گوجرہ کے ایک نوجوان فیضان نے ماں کی زندگی بچانے کی خاطر جگر عطیہ کیا لیکن خود زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرہ کا فیضان کہنے کو تو تھا ماں کے دل کا ٹکڑا لیکن ثابت ہوا ماں کا جگر جس نے اپنا جگر ماں کو دے کر ابدی جنت کو گلے لگا لیا۔ فیضان کی ماں شاہین کوثر 8 سال سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔ 19 سالہ فیضان نے اپنا جگر ماں کو عطیہ کیا تو کچھ ہی دنوں بعد اسے انفیکشن ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ فیضان بی ایس سی کا طالبعلم تھا۔ ماں کے لیے جان دیکر سب کی آنکھیں اشکبار کرگیا ۔

سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاوں گا میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاوں گا