Friday, April 26, 2024

بیٹی فلموں میں آتی تو اس کی ٹانگیں توڑ دیتا: سنجے دت

بیٹی فلموں میں آتی تو اس کی ٹانگیں توڑ دیتا: سنجے دت
March 7, 2017

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ اگر ان کی بیٹی فلموں میں آتی تو وہ اس کی ٹانگیں توڑ دیتے۔ اپنی سوانح عمری پر بننے والی فلم ’’راکی‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بالی وڈ کے منا بھائی سنجے دت کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کی آزادی کے قائل ہیں۔

باپ اور بیٹی کا رشتہ بھی بہت انمول ہے لیکن اگر ان کی بڑی بیٹی ترشالا فلموں میں اداکاری کرنے کی کوشش کرتی تو انہیں اتنا برا لگتا کہ وہ اس کی ٹانگیں توڑنے سے بھی پیچھے نہ ہٹتے۔

سنجے دت کا کہنا تھا کہ ترشالا نے فارنزک سائنس کی تعلیم حاصل کی ہے اور اسے اس میں ہی مزید آگے بڑھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ’’راکی‘‘ میں سنجے اور ان کی بیٹی ترشالا کے تعلقات میں اتارچڑھائو کو دکھایا گیا ہے۔ سنجے دت اسلحہ رکھنے کے کیس میں پانچ سال کی سزا بھگتنے کے بعد ’’راکی‘‘ سے بالی وڈ میں واپسی کر رہے ہیں جس میں ان کا کردار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں۔