Friday, April 19, 2024

بیٹنگ پاور پلے ختم !!! ہر نوبال پر فری ہٹ ہو گی: آئی سی سی نے نئے قوانین منظور کر لئے

بیٹنگ پاور پلے ختم !!! ہر نوبال پر فری ہٹ ہو گی: آئی سی سی نے نئے قوانین منظور کر لئے
June 27, 2015
بارباڈوس (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ کو مزیدسنسنی خیزاوردلچسپ بنانے کےلئے نئے قوانین کی منظوری دے دی۔ اب ہر نوبال پر فری ہٹ ہو گی جبکہ بیٹنگ پاورپلے ختم کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ نے نئے قوانین کی منظوری بارباڈوس میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں دی۔ ون ڈے میں صرف اوور اسٹیپنگ پر فری ہٹ کا قانون اب نہیں رہا اورباولر کوکسی بھی غلطی پر نوبال کرنے کی سزا بھگتنا ہوگی یعنی ادھرنو بال ہوا، ا±دھر چوکے چھکے کا آپشن کھل گیا۔ بلے بازوں کی ماردھاڑ کو روکنے کےلئے بھی آئی سی سی نے پٹاری سے نئی شق نکالی ہے جس کے مطابق اب بیٹنگ پاورپلے نہیں ہو گا یعنی باولر اور بلے بازوں کےلئے ایک جیسا کھلا میدان۔ نئے ون ڈے قوانین کے مطابق اب پہلے دس اوورز میں جہاں دوکیچنگ فیلڈر ضروری نہیں ہوں گے وہیں آخری دس اوورزمیں پانچ فیلڈردائرے سے باہر جا سکیں گے۔ آئی سی سی کے ان قوانین کا اطلاق پاک سری لنکا ون ڈے سیریز سے ہوگا جبکہ کونسل نے امریکن کرکٹ کونسل کی رکنیت بھی معطل کردی ہے۔