Friday, April 26, 2024

بیوی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ،نوجوان نے ہائیکورٹ میں خود کو آگ لگالی

بیوی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ،نوجوان نے ہائیکورٹ میں خود کو آگ لگالی
January 3, 2017

 لاہور(92نیوز)بیوی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر دلبرداشتہ نوجوان نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں خود کو آگ لگا لی  سکیورٹی اہلکاروں نے خودسوزی کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کےمطابق ننکانہ صاحب کے رہائشی نواز نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف پٹرول ڈال کر خود کو آگ لگا لی  ہائیکورٹ میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی خودسوزی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ نواز نے خود پر پٹرول ڈال کر آگ لگائی تو اس کی جرسی کو آگ لگ گئی  سکیورٹی اہلکاروں نے جلتی ہوئی جرسی کو فورا نوجوان کے جسم سے اتار کر پھینک دیا تاہم اس دوران نوجوان بے ہوش ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے  اہلکاروں نے خودسوزی کی کوشش کرنے والے نوجوان نواز کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔