Thursday, April 18, 2024

بیوی کی ناراضی پر شوہر نے پانچ بچوں کو نہر میں پھینک دیا

بیوی کی ناراضی پر شوہر نے پانچ بچوں کو نہر میں پھینک دیا
December 5, 2020

قصور (92 نیوز) بیوی کی ناراضی پرشوہرنے اپنے پانچ بچوں کو بی ایس لنک نہر میں پھینک دیا،ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر 2 بچوں کی لاشیں نکال لیں۔

پتوکی کےعلاقہ جمبر کے قریب  گھریلو ناچاقی پر 42 سالہ ابراہیم  نے بیوی سے جھگڑے پر پانچ معصوم بچوں کو نہر میں پھینک دیا،ابراہیم نے سات سالہ نازیہ، پانچ سالہ زین، چار سالہ فضا ، تین سالہ طشہ اور ایک سالہ احمد کو نہر میں پھینکا۔

ریسکیو ٹیموں نے  دو بچوں کی لاشیں نکال لیں، تین بچوں کی تلاش جاری ہے ، ڈی پی او قصورعمران کشور کا کہنا ہے کہ غربت کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑاہوا۔

پھول نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ابراہیم کو گرفتار کرلیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس افسوس ناک واقع پر نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈپٹی کمشنر  اور ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔