Saturday, April 27, 2024

بیوی کی طلاق اور زمین کےتنازع نے ڈاکٹر ابراہیم کو نفسیاتی مریض بنادیا

بیوی کی طلاق اور زمین کےتنازع نے ڈاکٹر ابراہیم کو نفسیاتی مریض بنادیا
November 19, 2016

 حیدرآباد(92نیوز)بیوی کو طلاق، پر کشش ملازمت کو ٹھوکر اور زمین کے تنازع نے ڈاکٹر ابراہیم عالمانی کو  شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا۔جس کی وجہ سے وہ نفسیاتی مریض بن گیا ۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر ابراہیم عالمانی کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ وہ خاندانی مسائل کی وجہ سے نفسیاتی دباؤ کا شکار ہے۔

اپنی والدہ اوردوبچوں کو یرغمال بنانےوالےڈاکٹر کے بارے میں ہمسائیوں کا کہنا ہے کہ اس کا لوگوں سے زیادہ میل جول نہیں، وہ پہلے بھی سڑک پر اسلحہ لہراتا رہا ہے اور ایک شخص کو زخمی بھی کر چکا ہے۔

ڈاکٹر ابراہیم کی گرفتاری کے بعد ہمسائیوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔