Thursday, May 9, 2024

بیوہ کے نام پر 80 کروڑ کا پلاٹ ، خاتون لا علم

بیوہ کے نام پر 80 کروڑ کا پلاٹ ، خاتون لا علم
October 5, 2019
کراچی (92 نیوز) نیب نےکراچی کی ایک ایسی بیوہ  خاتون کو بھی ڈھونڈ نکالا ہے جس نے بے نامی اکاؤنٹ کے ذریعے گلشن اقبال میں کروڑوں روپے کا پلاٹ لے رکھا ہے لیکن 92 نیوز کے ٹیم نے جب اس خاتون تک رسائی کی تو پتہ چلا کہ گلشن اقبال تو دور وہ کسی کچی بستی میں بھی گھر نہیں خرید سکتی۔ کراچی میں بے نامی اکاؤنٹس کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، کبھی فالودے والا ارب پتی بنا ،تو کبھی رکشے اور ویلڈنگ والے  بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گئے ۔ بلین اور ملین ائیرز کے بعد باری آئی ہے کراچی کے پسماندہ  علاقے شاہ فیصل کالونی کی رہائشی خاتون نگہت پروانہ کی جوکراچی کے پوش علاقے گلشن اقبال ایک دو نہیں بلکہ پورے 80کروڑ  روپےمالیت کے پلاٹ کی مالکن نکل آئی ہیں اور پلاٹ کی تحقیقات  کیلئےنیب راولپنڈی نےخاتون کو کراچیسے راولپنڈی طلب کرلیا ہے ۔ اسی کروڑ روپے کا پلاٹ کا ماجرا کیا ہے ؟، جاننے کیلئے  92 نیوز کی ٹیم نے 68 سالہ خاتون کے گھر پہنچی تو انکشاف ہوا کہ وہ کرائے  کے گھر میں رہتی ہیں اور شوہر کے انتقال کے بعد اپنے بھائیوں کےزیر کفالت ہیں۔ نگہت پروانہ کہتی ہیں وہ گلشن تو کیا کچی بستی میں گھر نہیں خریدسکتی اور تو اور نیب آفسر کے سامنے پیشی کیلئے ان کے پاس اسلام آباد جانے کا کرایہ تک نہیں ۔