Friday, April 19, 2024

بیوہ کوٹے پر پلاٹ کے مالکانہ حقوق نہ دینے کے خلاف ڈی جی ایل ڈی اے کےخلاف مظاہرہ

بیوہ کوٹے پر پلاٹ کے مالکانہ حقوق نہ دینے کے خلاف ڈی جی ایل ڈی اے کےخلاف مظاہرہ
August 2, 2015
لاہور(92نیوز)بیوہ کوٹے پر پلاٹ کی الاٹمنٹ کے باوجود مالکانہ حقوق نہ دینے پر لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے رہائشیوں نے شدید احتجاج کیا،مظاہرین نے ڈی جی ایل ڈی اے پر گھروں پر قبضے کروانے کا الزام لگایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیوہ کوٹے پر پلاٹ کی الاٹمنٹ کرنے کے بعد بیس سال گزرگئے لیکن ایل ڈی ا ے کی جانب سے الاٹیوں کو مالکانہ حقوق نہ دئیے گئے جس کیخلاف جوہر ٹاﺅن جے بلاک کے رہائشیوں نے شدید احتجاج کیا،مظاہرین نے نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے انکے گھروں پر کروائے گئے قبضے کو ختم کروایا جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ دس سال قبل جب گھر تعمیر کر رہے تھے تو حکام خاموش رہے آج گھر چھین کر ایل ڈی اے ملازمین کو الاٹ کئے جارہے ہیں۔ایل ڈی اے حکام عدالتی احکامات کی بھی پروا ہ نہیں کر رہے اور ہم خوار ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو درخواست دی جو انہوں نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ اکبر نکئی کے پاس بھجوائی لیکن معاملہ جوں کا توں ہے۔ دوسری جانب ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ کمیشن تشکیل دیدیا ہے جومعاملے کو حل کرے گا۔