Sunday, September 8, 2024

بیونس آئرس: ٹینگو انٹرنیشنل چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ مرحلہ شروع، رقاص جوڑوں کا ججوں کے سامنے فن کا مظاہرہ

بیونس آئرس: ٹینگو انٹرنیشنل چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ مرحلہ شروع، رقاص جوڑوں کا ججوں کے سامنے فن کا مظاہرہ
August 19, 2015
بیونس آئرس (ویب ڈیسک) بیونس آئرس میں ٹینگو ڈانس کی عالمی چیمپئن شپ کیلئے ٹینگو ڈانسروں کے کوالیفائنگ مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔ بیونس آئرس میں چودہ اگست سے جاری ٹینگو فیسٹیول میں دنیا بھر سے ٹینگو ڈانسر شریک ہیں۔ ٹینگو ڈانس میں عموماً مرد اور خواتین جوڑے بنا کر رقص کرتے ہیں لیکن اس بار جرمنی کی روزلینا ڈلفینا اور اس کی اطالوی ساتھی ایلیونور نکوسی نے روایت سے ہٹ کر خواتین کے ساتھ جوڑے بنا کر رقص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے جوڑوں کی رقص کی تکنیک تو وہی ہے لیکن انداز مختلف ہو گا۔ ڈلفینا کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ وہ کچھ غیرمعمولی کرنے جا رہی ہیں۔ ٹینگو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہونے پر رقاص ماہر ججوں کے پینل اور شائقین کے سامنے ریہرسل کے دوران سٹیج پر گھومتے بل کھاتے نظر آئے۔ اطالوی ٹینگو ڈانسر جوزف ریکو بونو کا کہنا ہے کہ اتنے لوگوں کے سامنے رقص کرتے ہوئے وہ بہت متفکر تھا لیکن یہ ایک نیا تجربہ ہے ترک رقاص وشو اردان کا کہنا تھا وہ اور اس کی ساتھی فائنل تک پہنچنا چاہتی ہیں۔ ورلڈ ٹینگو چیمپئن شپ اور فیسٹیول ستائس اگست تک جاری رہے گا۔