Sunday, May 12, 2024

بیوروکریسی میں موجود کالی بھیڑیں صاف پانی کی فراہمی میں رکاوٹ ہیں، چودھری سرور

بیوروکریسی میں موجود کالی بھیڑیں صاف پانی کی فراہمی میں رکاوٹ ہیں، چودھری سرور
May 12, 2020
لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ بیوروکریسی میں موجود کالی بھیڑیں صاف پانی کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری سرور پھٹ پڑے کہتے ہیں کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، بیوروکریسی میں کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں گے، 4 محکمے آب پاک اتھارٹی کی فائلیں سرخ فیتے کی نذر کر دیتے ہیں، ڈیڑھ سال سے فائلیں ایک سے دوسرے محکمے کا سفر کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب محمد سرور سے چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان نے ملاقات کی، گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کرونا حفاظتی کٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ علی سلمان نے بتایا کہ ٹیوٹا ٹیکسٹائل سکول اور یونٹس میں 60 ہزار ماسک تیار کیے گئے۔ پی پی ای کٹس، فیس شیلڈز اور سینیٹائزر بھی تیار کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام حفاظتی تدابیر اختیار کریں تو کرونا سے بچنا ممکن ہے۔ لاک ڈاون میں نرمی کو کورونا کے خاتمے کا اعلان نہ سمجھا جائے۔